معیشت اتنی بھی کمزور نہیں کہ جنگ نہ لڑ سکیں۔آصف غفور

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز) فواجِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کشمیر پر ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ کشمیر پر کوئی ڈیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان جو بات چیت ہوئی وہ میڈیا میں سامنے آ گئی، ہمیں اپنی قیادت پر اعتماد کرنا چاہیے۔راولپنڈی میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ ہم 72 برس سے کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے تو اب کیسے ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ معیشت اتنی بھی کمزور نہیں کہ جنگ نہ لڑ سکیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں