مغربی بلوچستان میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین سرمچار شہید

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) مغربی بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین سرمچاروں کو فائرنگ کرتے ہوئے شہید کردیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے درگس میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین سرمچاروں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر سوار کہی جارہے تھے کہ اس دوران کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں بی ایل ایف کے تین سرمچار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں دو افراد کی شناخت اسحاق اور وحید کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں