مولانامحمدحنیف کےشہادت کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا بلوچستان میں ہڑتال

نصیر آباد/کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) جمیعت علماء اسلام کےصوبائی کال پرچمن دھماکےمیں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری مولانامحمدحنیف کےشہادت کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بندرہے جے یوآئی ضلعی امیربشیراحمدجمالی اورمیرنظام دین لہڑی کےقیادت میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ چمن دھماکے کےخلاف شہربھر سےپریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ سےخطاب کرتےہوئے ضلعی امیرمولانابشیراحمدجمالی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکٹری میرنظام الدین لہڑی حاجی رحمت اللہ بنگلزئی حاجی محمدبخش بنگلزئی مولانا غلام قادر لہڑی عبدالقیوم رند مولانا عبدالحمیدجتک مولوی ہاشم رند عبدالسلام نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ چمن میں ہونےوالے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جے یو آئی کی مرکزی ناظم مولانا محمد حنیف کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیااورکہا کے آئے روز جمعیت کے اکابرین کو کس جرم کی پاداش میں راستے سے ہٹایا جاتاہے اس لئے کہ وہ ملک کی بقاء سالمیت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، اس لئے کہ وہ ملک میں نفاذاسلام کاخواہاں ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ کہاں ہے امن کےدعویدار اور کہاں ہے وہ جو کہتے تھے کہ دہشت گردی کوجڑسے نکال کر ملک کوپاک کرنےوالے ۔آخر ریاست کےدعویدار عوام کوکب تحفظ فراہم کرینگے ، اس لئے ہم ان قوتوں کوباورکراناچاہتے ہیں کہ یہ سلسلۂ اس طرح کےڈراونی اوربزدلانہ حرکتوں سے نہیں دبےگاکیونکہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے انگریز سامراج ہوں ۔ آزادی وطن ہوں یا ملک کی دفاع کامسئلہ ہو ہرمحاز پر علماء کرام کی جدوجہد اور قربانیوں کااک طویل تاریخ ہے
انہوں نےکہا کہ اس طرح کے واقعات کےرونماہونےسے نہ توپہلے ہماری تحریکیں رکیں ہے نہ اب رکےگی ان شاء اللہ قوم پر مسلط کردہ حکومت کےخلاف آواز بلند کرنے اور نئے جذبے کے ساتھ ھمارے حوصلے اب بھی دوبالاہے

انہوں نےکہاکہ حکومت مزید ھمارے لئےرکاوٹ کا سبب نہ بنے اورمزید امتحان لینےسے بازآجائے۔اس طرح کے المناک اوردلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کوبے نقاب کیاجائے انہوں نےکہا کہ سروں پہ کفن باندھ کےنکلےہیں اسلام آباد آذادی مارچ ہر حال میں ہوگا احتجاجی مظاہرے میں
ایس ایچ او سٹی
سکندر سعید عمرانی اصغرعلی ڈومکی اسپیشل برانچ کے محمدآصف کھوسہ نے سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دیئے

ادھر کوئٹہ میں بھی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا محمد حنیف کی شہادت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریلی کی قیادت ضلعی صدر مولانا عبدالرحمن رفیق کررہے ہیں،ریلی کے شرکاء کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئیریلی جمعیت کے صوبائی دفتر سے شروع ہوکر باچا خان چوک اور پھر منان چوک پہنچی
ریلی کے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مولانا محمد حنیف کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں،
انھونے مزید کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اونچھے ہتکھنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی بزدلانہ حملوں سے جمعیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں