میئر کراچی کے مشیر کے گھر چھاپہ، قیمتی ہیرے بر آمد

کراچی (ریپبلکن نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں کراچی میں نیب ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت علی کے گھر چھاپا مارا جس میں ہیرے بر آمد ہوئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی۔

کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی ، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا۔

چھاپے کے دوران لیاقت علی کے گھر سے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائل اور جیولری برآمد ہوئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں