میجر گورف نے ملالہ یوسف زئی کو کشمیر پر ٹویٹ کرنے پر بلوچستان یاد دلا دیا

سوشل میڈیا ڈیسک (ریپبلکن نیوز) ہندوستانی دفاعی تجزیہ نگار اور پبلک اسپکر میجر گورف آریا نے ملالہ یوسف زئی کو کشمیر پر ٹویٹ کرنے پر بلوچستان یاد دلا دیا۔

ملالہ یوسف زئی نے کشمیر کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "کشمیری لوگ اس وقت سے تنازعات میں زندگی بسر کر رہے ہیں جب میں چھوٹی تھیں، جب میرے ماں باپ چھوٹے تھے اور جب میرے دادا دادی جوان تھے”۔

ملالہ یوسف زئی کو میجر گورف آریا نے جواب دیتے ہوئے لکھا” آپ کشمیر کبھی نہیں گئیں لیکن پھر بھی کشمیر کا درد محسوس کرتی ہیں، سوات سے بلوچستان زیادہ دور نہیں، جہاں بلوچ اُس وقت سے تنازعات میں زندگی گزار رہے ہیں جب آپ چھوٹی تھیں، جب آپکے ماں باپ چھوٹے تھے، اور جب آپکے دادا دادی جوان تھے”۔

میجر گورف کی اس ٹویٹ کو اس تحریر کے لکھتے وقت تک 8600 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ اور 25 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں