نصیر آباد:فوج کا بائیس ہزار ایکڑ زرعی زمینوں پر قبضہ، فوجی بیس بنایا جائے گا۔

نصیر آباد/رپورٹ (ریپبلکن نیوز) نصیر آباد میں عام لوگوں کے زمینوں پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔ 

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق نصیر آباد کی تحصیل بابا کوٹ میں پاکستان فوج نے مخلتف زمینداروں کے تقریباً بائیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔ 

بابا کوٹ سے زمین داروں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار فتح علی خان عمرانی، بابا غلام رسول عمرانی، میر اللہ بخش عمرانی، عبداللہ عمرانی، نیک محمد بوتھانی، اور روشن سیٹھانی سمیت کہی لوگوں کےزرعی زمینوں پر فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔ 

زمین کے مالکان کو بتایا گیا کہ نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں ایک بڑا فوجی بیس بنایا جارہا ہے اور ان زمینوں اب فوج کا حق ہے۔ 

مزکورہ تمام زمینداروں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل کمر جاوید باجوا سمیت وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو انصاف فراہم کریں۔ 

زمینداروں نے نمائدہ ریپبکن نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ہماری اپنی فوج کیسے غیر قانونی طریقے سے ہمارے زمینوں پر قبضہ کر کے ان پر فوجی بیس بنا سکتی ہے۔ 

انھونے کہا ہے کہ ملک کے تمام لیڈران بشمول اپوزیشن کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں