نمک کی خاطر واویلا کرنے والے بلوچستان کے معدنیات کی لوٹ مار پر خاموش کیوں۔ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) سوشل میڈیا میں سرگرم پاکستانی صارفین جن میں اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی ہے گزشتہ کچھ دنوں سے گلابی نمک کے حوالے سے خبریں شائع کر رہے ہیں کہ انکے ملک کا نمک (گلابی نمک) سستے داموں ہندوستان کو فروخت کیا جارہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پاکستان سے اونے پونے دام پر خرید کر بھارت پاکستانی نمک ہمالیہ برانڈ کے نام سے برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں برآمد کر کے اربوں ڈالر کما رہا ہے۔ گلابی نمک کے حوالے سے سوشل میڈیا مہم میں پاکستان کے مشہور شخصیات نے بھی حصہ لیا ہے۔

اسی حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے سوال کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ "نمک کی خاطر واویلا کرنے والے ہمارے سونے اور چاندی اور دیگر معدنیات کی لوٹ مار پر خاموش کیوں!۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں