نوابزادہ حیربیار مری کا ہندوستانی صحافیوں سے بزریعہ ویڈیو کال بات چیت

سوشل میڈیا ڈیسک(ریپبلکن نیوز) فری بلوچستان موونٹ کے سربراہ اور آزادی پسند بلوچ رہنما نوابزادہ حیربیار مری کا ہندوستانی ریاست حصام میں صحافیوں سے بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو۔

تصیلات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ نوابزادہ حیربیار مری نے گزشتہ دن ہندوستانی ریاست حصام کے پریس کلب میں بزریعہ ویڈیو لنک صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات دیئے اور بلوچستان کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

نوابزادہ حیربیار مری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کیں اور بلوچستان کے کلچر کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر القومی ملک ہے جہاں سینکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور مخلتف کلچر پائے جاتے ہیں۔ ایک ایسا ملک جہاں سینکروں زبانیں بولی جاتی ہوں وہاں صرف ہندی یا انگریزی زبان کے زیعے لوگوں تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہے، اسی لیے اب ہماری تحریک ہندوستان بھر میں مختلف زبان بولنے والے صحافیوں سے رابطے میں ہے تاکہ بلوچستان کے مسائل کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک مثبت عمل سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے پیغام کو ہندوستان کے ہر کھونے میں پہنچایا جائے۔انہوں نے حصام پریس کلب کے صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے بارے میں اپنے اخبارات میں لکھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں