نواب براہمدغ بگٹی کی گزارش پوری، شارخ خان نے بلوچستان کے حالات پر مبنی فلم بنا دی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچستان سے منسلک ایک ٹی وی ڈرامہ جلد مقبول ویب سائٹ نیٹ فلیکس پر شائع کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ویب سائیٹ نیٹ فلیکس پر بلوچستان سے متعلق ایکشن سے بھرپور ٹی وی ڈرامہ دکھایا جائے گا جس میں مری بگٹی قبائل سے متعلق بھی کردار شامل ہیں، جبکہ مخلتف رپورٹ کے مطابق اس ڈرامے میں بلوچ قومی رہنما اور ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کا زکر بھی شامل ہے۔

اس ڈرامے کو بھارتی فلموں کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دنیا بھر میں مقبول ویب سائیٹ نیٹ فلیکس سے مل کر تیار کیا جس میں اداکار عمران ہاشمی مرکزی کردار کے طور پر نظر آئینگے۔

یاد رہے کہ نواب براہمدغ بگٹی نے اگست 2016 میں ایک انٹریوں کے دوران بھارتی اداکار شارخ خان اور امیتاب بچن سے گزارش کی تھی کہ وہ بلوچستان کے متعلق فلم بنائیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا تھا کہ شارخ خان ان کے پسندیدہ ادکار ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں