نیویارک: سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران بلوچ قوم پرست جماعت کا آگاہی مہم

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) امریکہ میں ورلڈ بلوچ آئرگنایزیشن کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر ورلڈ بلوچ آئرگنایزیشن کی جانب سے نیویارک شہر میں ایک آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں گاڈیوں پر بلوچستان میں جاری ریاستی دہشتگردی کے خلاف مخلتف تحریریں درج ہیں۔

ڈبلیو بی او نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے متعدد تصاویر جاری کیئے ہیں جن پر بلوچ زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں، بلوچوں کو انصاف دو جیسے تحریریں درج ہیں۔

یار رہے کہ نیو یارک شہر میں اس وقت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہونے جارہا ہے جہاں دنیا بھر کے ممالک کے سربراہاں شرکت کررہے ہیں اس اجلاس میں بھارت، پاکستان اور روس سمیت کئی ممالک کے سربراہ بھی شریک ہیں جبکہ نیو یارک اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کا مرکز بنا ہوا ہے ایسے وقت میں بلوچستان میں ریاستی جارحیت کو اجاگر کرنا بہت کامیاب قدم سمجھا جارہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں