واشنگٹن میں عمران خان کا خطاب، پاکستان مردہ باد اور آزاد بلوچستان کے نعرے بلند

واشنگٹن (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کاواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران آڈوٹوریم میں بلوچستان کے حق میں نعرے بلند کیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہِ امریکہ کے موقع پر واشنگٹن میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی رہنماوں نے خطاب کیا۔

اس دوران آڈوٹوریم میں تین نوجوانوں نے ہزاروں پاکستانیوں کے درمیان انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

عوامی اجتماع کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی آڈوٹوریم میں موجود تھے، جبکہ تینوں نوجوانوں نے کئی دیر تک بلوچوں کے حق میں صدا بلند کیں۔

اس دوران پاکستان مردہ باد، جئے بلوچستان ، آزاد بلوچستان اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے بلند کیئے گئے۔

تین نوجوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کے درمیان کھڑے ہوکر کئی دیر تک نعرے لگایا کہ بلوچوں کا قتل عام بند کرو، اس دوران پاکستانیوں نے انہیں روکھنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں