وٹس ایپ پر اپنی بیوی سے بات کرنا اماراتی شہری کو مہنگا پڑگیا

دبئی(ریپبلکن نیوز)) واٹس ایپ پر بیوی کے ساتھ لڑائی کرنا ایک اماراتی شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے 2ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایک خاتون نے عدالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر گالیاں دیں ہیں اوراس کی توہین کی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ”میرے اور میرے شوہر کے درمیان کچھ غلط فہمی ہوئی تھی مگر اس نے میرے ساتھ بات کرکے غلط فہمی دور کرنے کی بجائے واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے اور مجھے گالیاں دیں۔

“ عدالت نے شوہر کا یہ جرم ثابت ہونے پر اسے دو ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا۔ اب اس شخص نے عدالتی فیصلے کے لیے اعلیٰ عدالت میں اپیل کر رکھی ہے۔ دوسری طرف شوہر کو سزا دلوانے کے بعد اس خاتون نے طلاق کے لیے بھی عدالت میں درخواست دے دی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں