ٹیسٹ رینکنگ : عبرتناک وائٹ واش کے بعد پاکستان 8 ویں نمبر پر آگیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر آگئی ہے، فہرست میں بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش کے بعد مزید تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ فہرست میں بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین سٹوکس نوویں اور مایانک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ویرنون فلینڈر ساتویں، کیمار روچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن ایشوین دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نوویں اور ٹم ساؤتھی دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں