پائلٹ جہاز کو قابو نہ کرسکا، پی آئی اے کا جہاز رن سے سے اترگیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 605 رن وے سے کچے میں پھسلا تاہم مسافر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پائلٹ نے مہارت سے طیارے پر قابو پالیا، تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ طیارہ سنیچر کی صبح اسلام آباد سے گلگت جارہا تھا، طیارے میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

حادثے کے بارے میں ایک مسافر ہارون بلوچ نے کہا کہ پروز اپنے معمول پر تھی لیکن جیسے ہی ایئر پورٹ کے رن وے پر جہاز اترنے لگا تو اس کی رفتار زیادہ تھی کہ پھسل کر کچے میدان میں چلا گیا۔

ان کے مطابق ’جب مسافروں کو یہ محسوس ہوا کہ لینڈنگ معمول کی نہیں تو سب نے ورد شروع کیے اور مسافروں نے خود ایمر جنسی کے ایگزٹ کھولے اور خود ہی باہر نکلنے لگے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، کچھ مسافروں کو خراشیں بھی آئی، اور ایک مسافر کو سر پر چوٹ آئی جن کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ہارون بلوچ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر حکام مسافروں کے پاس نہیں آئے لیکن تھوڑی دیر بعد چیف سیکریٹری آئے اور انھوں نے بتایا کہ پائلٹ سے جہاز نہیں رک سکا۔ان کے مطابق مسافر تو خوفزدہ تھے ہی لیکن عملے کے اراکین بھی خوفزدہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں