پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش اور بلوچستان سے کچھ نہیں سیکھا۔ حامد میر

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش اور بلوچستان میں لوگوں کے دلوں میں نفرتیں بھر کر کچھ نہیں سیکھا اب پشتونوں کے دلوں میں ملک کے خلاف نفرتیں پیدا کیا جارہا ہے۔

حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش، بلوچستان اور سندھ سے کچھ سبق نہیں سیکھا اور پشتونوں کےدلوں میں ریاست کے ؒخلاف نفرت بھرا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے پرامن جلسے پر پاکستانی فوج نے حملہ کیا اور 45 سے قریب لوگوں کو زخمی کردیا۔

حامد میر نے کہا کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک مہینہ قبل منظور پشتین اور پی ٹی ایم پر غداری کا الزام لگایا گیا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود فوج کوئی ثبوب پیش نہیں کرسکی  ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج بلوچوں رہنماوں کی طرح پی ٹی ایم کے رہنماوں پر بھی میڈیا بلیک آوٹ کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں