پاکستان میں رہتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت نہ کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ جام کمال

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے کٹ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ یہ بات اب مزید قابل برداشت نہیں کہ ہم اس مادر وطن میں رہیں اور یہاں سے فوائد حاصل کریں لیکن دہشتگردوں اور ریاست مخالف عناصر کی کاروائیوں کی مذمت نہ کریں،صوبائی حکومت فعال اور عوامی ضروریات کے مطابق کام کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی،جام کمال نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دائرہ مختص کیا جائے اب یہ بات مزید قابل برداشت نہیں کہ ہم اس دھرتی پر رہتے ہوئے یہاں سے تما م فوائد تو حاصل کریں لیکن دہشتگردوں، ریاست مخالف عناصر اور نعروں اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی مذمت نہ کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں