پاکستان میں ریپبلکن نیوز کی ویب سائٹ کو بلاک کردیا گیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) پاکستان میں ریپبلکن نیوز کی ویب سائٹ پر لوگوں کی رسائی کو روک دیا گیا، بلوچستان سے نکلنے والی صداوں سے ریاست خوفزدہ ہے۔ چیف ایڈیٹر ریپبلکن نیوز

ریپبلکن نیوز کے چیف ایڈیٹر باہوٹ بلوچ نےکہا ہے کہ ریاستِ پاکستان نے ریپبلکن نیوز  کی ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے اب پاکستان میں لوگ آر این این کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے، لیکن بہت جلد اسکا متبادل حل نکال لیا جائیگا۔

باہوٹ بلوچ نے کہا کہ پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ بلوچستان سے نکلنے والی صداوں کی کسی بھی صورت روکا جاسکے، جس کی سب سے بڑی مثال وہاں پاکستانی و غیر ملکی میڈیا کی خاموشی ہے۔  میڈیا کی خاموشی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریپبلکن نیوز کو وجود میں لایا گیا تھا، تاکہ بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم اور بلوچستان کی صورتِ حال سے لوگوں کو آگاہی فرائم کیا جاسکے۔

اس جدید دور میں ریاستی عسکری ادارے کسی بھی صورت بلوچوں کی آواز کو دبانہیں سکتے، ادارہ ریپبلکن نیوز بہت جلد اسکا متبادل حل تلاش کرلیگااور پاکستان خاص طورپر بلوچستان میں قارئین پھر سے ریپبلکن نیوز کی سروسز سے استفادہ کرسکیں گے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں