پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان افغانستان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے اہکار پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کی نصب کی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی اور سپاہی فراز حسین کوٹلی کے رہنے والے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں