پنجگور سے سرکاری ملازم کو ریاستی فورسز نے اغوا کر لیا

پنجگور(ریپبلکن نیوز) ضلع پنجگور سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کردیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی فوج نے بلوچستان کےضلع پنجگور کے علاقے عیسیٰ کے مقام پر ایکسچینج پر چھاپہ مارکر سرکاری ملازم عبدالقدیر ولد فضل محمد سکنہ عیسیٰ پنجگور کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

پاکستانی فوج انکو ایکسچینج پر دوران ڈیوٹی حراست بعد ساتھ لے گئے۔

یاد رہے دو دن کے اندر پنجگور سے فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونا والا یہ تیسرا شخص ہے اس سے قبل فوج نے چتکان بازار سے جعفر نامی نوجوان اور پنجگور کے نواحی علاقے گاٹاگری سے دبئی کے رہائشی نوجوان سہیل حضور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جو تاحال لاپتہ ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں