پنجگور میں فورسز پر حملہ، لشکرِ بلوچستان نے زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچ مزاحمتکاروں نے پاکستانی فوج پر راکٹ اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ گچک کہن کے مقام پر قائم ریاستی فوج کی چوکی پر آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک کہن کے مقام ایف سی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے، ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں