ڈونلڈ ٹرمپ طالبان پر برہم، مزاکرات معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا ڈیسک (ریپبلکن نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ٹویٹ پیغامات میںکہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل میں حملے کے بعد معطل کردیے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ ملاقاتیں آج (اتوار) کو ہونی تھیں، دونوں فریقین کو آج امریکا پہنچنا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمے داری قبول کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو اسکا مطلب ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔ٹرمپ ے سوال کرتے ہوئے کہا کہ طالبان مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہی؟

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں