ڈیرہ بگٹی: سوئی کے بھرے بازار سے سیکورٹی اہلکاروں نے چار افراد کو اغوا کر لیا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) سوئی سے چار افراد کو پاکستانی افواج نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

نمائیدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بازار سے بہازر ولد رکھیا بگٹی نامی نوجوان کو بھرے بازار سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ بہازر کا تعلق بگٹی قبیلہ کی ہوتکانی ٹکر سے ہے جبکہ ایک اور واقع میں سیکوٹی فورسز نے بگٹی کالونی سے تین افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک کی شناخت محمد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق باخلانی ٹکر سے جبکہ دیگر دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں