ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ خواتین و بچے رہا، خاندان کے مرد تاحال لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی سے فوج کے ہاتھوں اغوا شدہ خواتین کو رہا کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 28 نومبر کو بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اُوچ میں لاکھا ناڑی کے مقام سے چار خواتین اور ان کے بچوں سمیت تیرہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں سے خواتین اوربچوں کو رہا کردیا گیا تاہم خاندان کے مرد و ان کے گھر کے سامان و مال مویشی تاحال فوج کے قبضے میں ہیں۔ 

مزکورہ افراد کی رہائی کے بدلے پاکستانی فوج کے افسران نے کروڑوں روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ان خواتین کو تاوان کی ادایگی کر کے یا بغیر رہا کردیا گیا ہے۔

خواتین ہے اغوا کے خلاف سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بلوچ نوجوانوں نے بھر پور انداز میں آواز اٹھایا اور اس غیر انسانی فعل کی شدید مزمت کی۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں