ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، ہلاکتوں کی اطلاعات

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقوں میں مسلح افراد اور فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات

آمدہ اطلاعات کے مطابق کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں سخین، شتراک اور ٹاپ تل کے مقامات پر مسلح افراد اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب فورسز کے اہلکار بڑی تعداد میں مزکورہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ جہاں مسلح افراد نے فورسز پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے لیویز زرائع نے ریپبلکن نیوز کو بتایا کہ ان جھڑپوں کے دوران فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمی اہلکاروں کو بھی ڈیرہ بگٹی کے سیول ہسپتال لایا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں