ڈیرہ بگٹی :پاکستانی فوج بی اے پی کے نمائیدے کے حق میں سرگرم ووٹ نہ دینے پر عوام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے مخلتف علاقوں میں ایف سی کا عوام پر دباؤں، بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے کو ووٹ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں۔

ڈیرہ بگٹی سے نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق پاکستانی افواج نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں شاری دربار، دلبر مٹ اور سوئی کے آپس پاس کے علاقوں میں مخلتف دیہاتوں اور گاؤں میں جاکر عام لوگوں کو دھمکیاں دی ہیں کہ این اے 259 کے ری پولنگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار وڈیرہ میاں خان کو ووٹ دیں دوسری صورت میں ووٹ نہ دینے والے اپنے نقصانات کے زمہ دار خود ہونگے۔
واضع رہے کہ حلقہ این اے 259 میں تین امیدوار مد مقابل ہے جس میں میر طارق کھیتران، نوابزادہ شاہزین بگٹی اور بی اے پی کا میاں خان بگٹی شامل ہیں۔

تینوں امیدواروں میں نوابزادہ شازین بگٹی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دوسری طرف وڈیرہ میاں خان بگٹی کو سنیٹر سرفراز بگٹی اور مبینہ طور پر خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں