ڈیرہ بگٹی کے ری الیکشن میں فوج کو تعینات کیاجائے‘ جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)جمہوری وطن پارٹی کے ڈپٹی کنونیئر جواد ہزارہ نے کہا ہے کہ این اے 259ڈیرہ بگٹی کے ضمنی الیکشن میں نوابزادہ شازین بگٹی کامیاب ہونگے عوام عام انتخابات سے بڑھ کا جے ڈبلیو پی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرینگے

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے فوج کو تعینات کیاجائے تاکہ عوام بلاخوف ووٹ کاحق استعمال کرسکیں انہوںنے کہاکہ ووٹر کی مکمل تعداد کومدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے جائیں اورتاکہ عوام باآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں انہوںنے ڈیرہ بگٹی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 17نومبر کو نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔  

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں