کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز کاہلو کے تحصیل کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے کوٹڑی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔جیئند بلوچ نے کہا ہمارے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں