کراچی میں بارشوں سے تباہی، 17 افراد ہلاک

کراچی(ریپبلکن نیوز) سندھ کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ ایک روز سے جاری بارش سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں اور شہر میں سیلاب کے جیسی صورتحال ہے۔

بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے اور پانی میں پھنسے لوگ انتظامیہ کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ کل رات سے لگاتار بارش ہو رہی ہے جس میں وقتاً فوقتاً تیزی آجاتی ہے۔

بارش کے ساتھ بجلی کا بڑا بریک ڈاون بھی جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور پیر سے اس میں کمی آسکتی ہے۔رسکیو اداروں کے مطابق کل سے آج تک ہونے والے حادثات سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے جن میں سے 10 افراد کرنٹ لگنے اور 7 چھت گرنے سے ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں