کراچی میں خضدار کے رہائشی تین افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ، پولیس اہلکار سمیت تین ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خضدار کے رہائشی دو افراد پولیس کے حملے میں مارے گئے ایک شخص زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بلوچستان کے علاقے خضدار کے رہائشی تین افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران خضدار کے رہائشی دو شخص مارے گئے جبکہ تیسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عارف راو کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہے، اور تیسرا حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسکی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں