کراچی میں رینجرز کی کاروائی ، دس افراد گرفتار

کراچی (ریپبلکن نیوز) سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سعیدآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طاہر کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ماڈل کالونی، عوامی کالونی، تیموریہ اور ڈاکس کے علاقوں سے 5 ملزمان خالد عرف گگو، شہروز احمد، محمد ابراہیم، نثار اور شمس العالم کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد علی اور نعمان خان کو گرفتارکیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں جبکہ فیروز آباد کے علاقے سے 2 ملزمان ارشد عرف کاکا اور اشرف کو گرفتار کیا گیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔تمام گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں