کسی بھی ادارے کو حق حاصل نہیں لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرے، مولانا فضل رحمان

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) اسلام آباد میں جاری دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربرہ مولانافضل رحمان نے کہا ہے کہ کتنےلوگ جودہشت گردی کےنام پراٹھائےگئے ہیں اور وہ آج بھی لاپتہ ہیں،

انھونے سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیاکسی ادارےکویہ حق حاصل ہےکہ ایک پاکستانی شہری کو شک کی بنیاد پر یا اپنی خفیہ رپورٹ کی بنیادپہ اٹھا کرلےجائیں اور بارہ بارہ سال پندرہ پندرہ سال وہ آج بھی ناپیدہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ کدھرہیں،

مولانا فضل رحمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہے تو اسے علالت میں پیش کیا جائے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کے اس نے کونسی دہشت گردی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریاست اگر اس قسم کے اقدامات اپنے شہریوں کے خلاف کریگی کہ جن کے بارے میں ابھی تک ثابت بھی نہیں ہےلیکن کم سے کم یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی ہورہی ہے اور اس کے پیچھے کون ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں