کشمیر کی آزادی ابھی نہیں تو کبھی نہیں: سراج الحق

لاہور(ریةبلکن نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک ابھی نہیں یا کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،کشمیری پاکستان کی طرف اور پاکستانی حکمران امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

حکومت قوم کو کشمیر پر متحد کرنے کی بجائے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کررہی ہے،مصیبت کے دنوں میں تو جنگل کے جانور بھی آپس میں نہیں لڑتے،ایک طرف ہمارے گھر میں آگ لگی ہے ،ہمارے بچوں کو ذبح کیا اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں سے کھیلا جارہا ہے جبکہ حکمران ایئر کنڈیشنر ہالوں میں بیٹھ کر بیانات جاری کررہے ہیں۔

نہتے مگر ایمان کی قوت سے مالا مال افغانوں نے تین عالمی طاقتوں کو شکست دی مگر ایٹمی پاکستان کے حکمران ماؤں بہنوں بیٹیوں کی چیخ و پکار پر بھی اٹھنے کو تیار نہیں،جماعت اسلامی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 25اگست کو پشاور اور یکم ستمبر کو کراچی میں’’کشمیر بچاؤ مارچ‘‘ کرے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں