کشمیر کی آزادی کیلئے اعلانِ جہاد کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ریپبلکن نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہندوستانی زیرِ انتظام کشمیر سے بھارتی قبضہ چھڑانے کے لیے جہاد کا اعلان کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کشمیر میں جہاد کا اعلان کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

وکیل شریف شبیر نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال بہت گھمبیر ہے، عدالت حکومت کو جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرنے اور آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس قائم کرنے کا حکم دے۔

اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کا دائرہ کار نہیں اور درخواست ناقابل سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں