کوئٹہ: دھماکے میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ،

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے ائیرپورٹ کے قریب شاہراہ پر دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہوا جس کے باعث وہاں موجود کئی پولیس اہلکار اور شہری شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کے باعث جانی نقصان کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ دھماکہ دہشت گردی کی کاروائی ہے یا کوئیحادثہ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں