کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا چھ مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوع

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک مبینہ آپریشن میں خود کش حملہ آور سمیت 6 شدت پسندوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 شدت ہسند مارے گئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار بھء زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں “سی ٹی ڈی” پولیس کی تمام کارروائیاں عوام مشوک نظروں سے دیکھتی ہیں کچھ عرصہ پہلے “سی ٹی ڈی” پنجاب نے ساہیوال میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کو انتہائی سفاکانہ انداز سے قتل کئے جن پر الزام لگایا گیا کہ یہ لوگ شدت پسندوں کے سہولت کار تھے، تاہم بعد میں “سی ٹی ڈی” نے کوئی واضح ثبوت عدالت کو پیش نہ کرسکی ـ

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں