کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر چند منٹ بعد دوسرا دھماکہ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ میں ایک دھماکے کے مقام پر چند منٹ بعد دوسرا دھماکہ، دوسرے دھماکے کے نتیجے میں کوریج دینے والی میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

آج رات ساڑھے 8 بجے کے قریب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد وہاں میڈیا ٹیمیں پہنچ کر واقعے کو کوریج دے رہی تھیں اور تبھی دوسرا دھماکہ ہو گیا جس سے میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ ابھی تک دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں