کوئٹہ میں 14لیبارٹریاں بغیر پیتھا لوجسٹ کے چلائے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) کوئٹہ میں 14لیبارٹریاں بغیر پیتھالوجسٹ کے بغیر چلائے جانے کا انکشاف، لیبارٹریوں میں موجود عملے میں کسی کے پاس بھی پیتھالوجی کی ڈگری موجود نہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں قائم 14لیبارٹریوں میں ٹیسٹ لینے کے لئے پیتھالوجسٹ موجود ہی نہیں ہیں ان لیبارٹریوں میں ناگی ہسپتال، عرفان لیبارٹری، عیسیٰ لیبارٹری، ڈاکٹر جلال اچکزئی سینٹر لیبارٹری، ساحل لیبارٹری، الخیر ہسپتال لیبارٹری،سٹی لیبارٹری، ریحان ہسپتال لیبارٹری، بلوچستان فاؤنڈیشن لیبارٹری، مجید ایکسرے لیبارٹری، ڈاکٹرز لیبارٹری، ڈاکٹر شربت خان لیبارٹری، ساجد ہسپتال لیبارٹری، الاعظم لیبارٹری شامل ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لیبارٹریوں میں موجود افراد کے پاس پیتھالوجی کی ڈگری موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ بہت سے ٹیسٹ کے تنائج بھی غیر مصدقہ طور پر جاری کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں