کوئٹہ: کروڑوں روپے تاوان ادا کرنے کے باوجود بھی نوجوان کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دو مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ضلع قلعہ عبداللہ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے غوث اللہ ولد کریم آغا 14 اگست کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا.

غوث اللہ کے لواحقیقن کا کہنا ہے اغوا کاروں نے پانچ کروڑ روپے تاوان مطالبہ کیا تھا جس کی ادائیگی بھی کردی گئ تھی لیکن اس کے باوجود آج نوجوان ہلاک کردیا گیا اور لاش میزی آڈا قلعہ عبداللہ بائی پاس پر پھینک دی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں