کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد

تربت (ریپبلکن نیوز) کیچ سے تین افراد کی لاشیں برامد، جنہیں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زعمران سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کا تعلق خاران، پنجگور اور زاعمران سے بتایا گیا ہے

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عمت ولد عبدالکریم سکنہ گربن زعمران، ظہیر ولد بدل خان سکنہ خاران کْلان، صلاح الدین ولد عنایت اللہ سکنہ خدابادان رحیم آباد پنجگور سے ہوئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں تینوں افراد کو گرفتار کرنے اور قتل کی کرنے کی زمہ داری قبول کر لی ہے

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق  عالمی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے ہے جن کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں ان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں