کیچ میں لوٹ مار، بے گناہوں کے قاتلوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے۔ بی آر اے

پ ر (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 31 اگست کو کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد کے قریب محمد جان ولد حسن کو کچھ افراد نے اغوا کر لیا اور رہائی کے بدلے میں زیورات کا مطالبہ کیا۔ محمد جان کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کیلئے فوری طور پر زیورات اغوا کاروں کو پہنچا دیئے جبکہ دوسری دن اس کی لاش برآمد ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے بی آر اے مرکزی نمائندوں سے رابطہ کر کے ایک کیمپ کمانڈر کندن پر شبھے کا اظہار کیا جس کے بعد تنظیم کے ایک سنئیر رہنما کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے کران کو اس معملے کی تحقیقات کی زمہ داری سونپی گئی تحقیقات میں مزکورہ کیمپ کے دو ارکان کمبر اور آزاد سے تحقیقات کی گئی جس سے تقریباً ثابت ہوگیا کہ کمبر اور آزاد سمیت کیمپ کے کمانڈر کندن کیمپ ساتھی واحد اور ودار نے مل کر محمد کو چند تولا زیورات کیلئے بے گناہ قتل کیا ہے۔

کمیٹی کی سفارشات لیکر کمیٹی کا سربراہ کندن سے ملنے کیلئے جارہا تھا مگر کندن پہلے ہی فرار ہوکر گلزار کے پاس چلا گیا اور گلزار اب ایک بے گناہ کے قاتل کو چند بندوق کیلئے پناہ دے رہا ہے۔

تنظیم گلزار کے اتحادی تنظیموں کو بھی آگاہ کرتی ہے کہ گلزار ایسے عناصر کی پشت پناہی کررہا ہے جو کے چند تولہ زیورات کے لیئے بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کندن اور اس کے چار ساتھی جو اس گھناؤنی عمل میں ملوث ہیں گلزار کاانہیں پناہ دینا تحریک کیلئے انتہاہی نقصاندہ عمل ہے اس سے تحریک میں غلط رحجانات پیدا ہونگےاور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی جس کے نتیجے میں عوام تحریک سے بدظن ھونگے بی ار اے ایسے عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کریگی چاہے وہ کسی کے بھی پناہ میں کیوں نہ ہو کیونکہ تنظیم کے جہد کاروں کے ہاتھوں میں ہتھیار اس قوم کی دفاع کیلئے دی گئی ہیں اگر اسی بندوق کی طاقت کو عام لوگوں کو قتل کرنے اور لوٹ مار کیلئے استعمال کرینگے تو تنظیم ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں