گوادر حملے کے حوالے سے میرے ٹویٹ پر لوگوں کے ردعمل پر بہت مایوسی ہوئی۔ لطیف جوہر

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کے سابقہ سینٹرل کمیٹی ممبر لطیف جوہر نے گوادر حملے کے بعد ڈان نیوز کی خبری کو شیئر کرتے ہوئے اسے دہشتگردانہ حملہ قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا میں سرگرم بلوچ کارکنان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لطیف جوہر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرے ٹویٹ کو لیکر جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا اس پر انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی کا احساس کرتے ہی ٹویٹ فوراََ ڈلیٹ کردیا تھا لیکن اسکے باوجود بھی بہت سے قابل احترام ساتھیوں نے میرے اور میرے خاندان کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ لوگ مجھ سے میری  وفاداری ثابت کرنے کے لیے سوال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں