گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سردار اختر مینگل

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ گوادر فائیواسٹار ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان کے ماموں بننے والے خود ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

گوادر حملے میں حمل نامی شخص کو حملے میں ملوث کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے یہ وہ حمل نہیں ہے جو لاپتہ افراد کی لسٹ میں تھا جو حمل دہشت گردی کے واقعہ میں مارا گیا ہے اس کا نام مسنگ پرسنز کی لسٹ میں نہیں تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوشل میڈیا میں ان کے خلاف چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کبھی بھی دہشت گردی کے واقعات کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی ہم سمجھتے ہیں کسی بے گناہ مارکر جو بھی کام کرے گا وہ غلط ہے گوادر میں ہونے والے فائیواسٹار ہوٹل میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

پاکستان کے ماموں بننے والوں نے خود پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے کچھ لوگ حقیقت کو تسلیم ہیں کرتے حمل وہ شخص ہے جس نے بلوچوں کے حقوق کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کے واقعے میں ملوث حمل کا ذکر کیا جارہا ہے وہ لاپتہ افراد میں شامل نہیں تھا کیونکہ ایسے کئی حمل کے نام سے لوگ ہونگے مگر جو ہمارے پاس لسٹ ہے اس میں وہ شخص نہیں ہے جو گوادر کے واقعے میں ملوث ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں