گڈانی جیل: غیر ملکی قیدیوں کے ہاتھوں خاتون وارڈن قتل

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی ایک جیل میں تین غیر ملکی خواتین قیدیوں نے مل کر مبینہ طور پر جیل کی خاتون اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق کراچی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں واقع سینٹرل جیل گڈانی میں یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ 

جیل کے سپرنٹنڈنٹ شکیل بلوچ نے کہا کہ خاتون وارڈن زویا بنت یحییٰ جیل میں خواتین کے لیے قائم علیحدہ بیرک میں ڈیوٹی پر متعین تھیں۔وہ رات کو بیرک کے اندر قید خواتین قیدیوں کے ساتھ سوئی ہوئی تھیں، اس دوران انہیں گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل عملے کو واقعہ کا علم صبح ہوا جس کے بعد پولیس اور میجسٹریٹ کو بلایا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں