ایران میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے گرائے گے جاسوس طیاروں کی نمائش

تہران (ریپبلکن نیوز) ایران نے امریکا کین گلوبل ہاک جاسوس طیاروں، برطانیہ اور اسرائیل کے قریباََ 11 جاسوس ڈرونز کی نمائش کی ہے۔ یہ ڈرون طیارے گذشتہ عرصے کے دوران ایران میں مار گرائے گئے تھے۔

مختلف ممالک کے جاسوس ڈرون طیاروں کی یہ نمائش عراق جنگ کی برسی کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ ہفتہ دفاع کی تقریبات کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں برطانیہ، اسرائیل اور امریکا کے گرائے گئے ڈرون طیاروں کی باقیات کی نمائش کی گئی۔

میوزیم آف ہولی ڈیفنس ایرانی انقلاب کے ڈائریکٹر علی اصغر جعفری نے بتایا کہ اس نمائش میں اسرائیل، امریکا اور دیگر ممالک کے ایسے ڈرونز کی نمائش کی گئی جنہیں سرحدی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: پوسٹ کو شیئر کریں